امیر خسرو کے نظریات اور شاعری کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت،سرفراز آرزو
امیر خسرو سفیر ہند اور ہندوستانی زبان کے پہلے شاعر تھے ۔سنجیو نگم7
اردو کارواں کے چھٹے عشرہ ء اردو کا شاندار آغاز
بہ نسبت شاعر ہندوی امیر خسرو پروگرام منسوب
ممبئی،١٩ دسمبر: اردو کارواں ہر سال جشن اردو عشرہء اردو کے نام سے منعقد کرتا آرہا ہے. جس کے تحت مختلف علمی، ادبی اور ثقافتی پروگرام و مقابلوں کا انعقاد ہوتا رہا ہے.
امسال بھی آج عشرہء اردو کا آغاز 19دسمبر 2022 سے ہوا ۔
عشرہء اردو کی افتتاحی تقریب شاعر ھندوی حضرت امیر خسرو کے نام سے منسوب کی گیء. جسکے تحت جناب پردیپ شرما (ماہر امیر خسرو و نغمہء نگار) کا کلیدی خطبہ ہوا،جس میں انہوں نے خسرو کے فن و شخصیت پر مفصل روشنی ڈالی. گلوکارہ شبانہ شیخ نے امیر خسرو کا فارسی و اردو کلام پیش کیا،اور شرکاء محفل سے داد وصول کی
مہمان خصوصی. جناب سنجیو نگم ڈائریکٹر ہندوستانی پرچار سبھا نے امیر خسرو کو اپنی تقریر میں سفیر ہند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سہی معنوں میں وہ ہندوستانی زبان کے پہلے شاعر تھے۔
اپنے صدارتی خطاب میں جناب سرفراز آرزو مالک و مدیر روزنامہ ہندوستان، چئیرمین آل انڈیا خلافت کمیٹی نے خسرو کی فن شخصیت کے عنوان پر عشرہء اردو کے افتتاحی سیشن کو منسوب کرنے پر اردو کارواں کو مبارکباد دی اور کہا کہ أمیر خسرو کے نظریات اور شاعری کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے
۔خلافت ہاوس ہال.. بایکلہ میں منعقد ہونے والی اس اہم تقریب میں اردو کارواں ممبئی کے مجلس عاملہ کے اراکین و محبان اردو کی بڑی تعداد شامل تھی۔وقار انصاری، پرنسپل سایرہ خان و پرنسپل شبانہ ونو ،تبسم ناڈکر نے پروگرام کے انتظامات میں بڑھ کر حصہ لیا۔
اہم شرکا ء محفل میں جناب خورشید صدیقی سابق چیرمین اردو اکیڈمی مہاراشٹر،جناب احمد وصی،جناب محمد وجیہہ الدین اور جناب محمود حکیمی شامل تھے۔ آر سی ڈی کالج آف امام باڑہ اورمیزبان آل انڈیا خلافت کالج آف ایجوکیشن کے سبھی طلباء اوراساتذہ نے بھی اس اہم پروگرام میں شرکت کی۔
شبانہ خان جنرل سیکرٹری اردو کارواں نے پروگرام کی نظامت کی
فرید احمد خان صدر اردو کارواں نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عشرہء اردو کی افتتاحی تقریب کو امیر خسرو کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل نہ صرف یہ کہ ان کو جان سکے بلکہ امیر خسرو جیسی ارباب کمال شخصیت سے لکھنے، بولنے کا فن بھی سیکھ سکے اور ہندوستان کے اس عظیم سپوت پر ناز کرے
نایب صدر اردو کارواں شعیب ابجی نے اردو کارواں کا تعارف پیش کرتے ہوے کہا کہ اردو کارواں اپنی ابتداء سے اسی موقف پر قایم ہے کہ طلباء کے لیے اور طلباء کے درمیان کام کرنا ہے اور اردو زبان کا ارتقاء طلباء اور کالجوں کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے.
شبانہ ونو پرنسپل ڈی ایڈ کالج خلافت ہاوس نے رسم شکریہ ادا کیا.
دوسرا سیشن جو کلام امیر خسرو سے منسوب تھا اس کا رسم شکریہ سائرہ خان (پرنسپل ڈی ایڈ کالج امام باڑہ) ادا کیا .
عشرہ ء اردو کا دوسرا پروگرام
اردو غزل کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہو گا۔ پینل حسب ذیل ہے۔
جناب عبید اعظم اعظمی ،جناب عرفان عارف ،ڈاکٹر ذاکر خان ذاکر
صدارت پروفیسر اسلم جمشید پوری، صدر شعبہء اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ۔
وقت شام 7 بجے ۔آن لائن لنک شیرء کر دی جائے گی ۔
آخر میں شرکاء محفل کو عشرہ ء اردو کے اگلے نو پروگراموں کی تفصیل دی گیء۔