ٹیپو سے نفرت کرنے والوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے : مفتی محمد ھارون ندوی

ٹیپو سے نفرت کرنے والوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے : مفتی محمد ھارون ندوی

” سیرت ٹیپو سلطان “پاچوره کے عظیم الشان اِجلاس میں خطاب

جلگاؤں24/نومبر : اِس مُلک کی خاطر جان دینے والا، انگریزوں سے کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والا، جس کے نام سے انگریز کانپتے تھے، جسکی شہادت کے بعد ہی انگریزوں نے کہا تھا کہ آج سے ہندوستان ہمارا ہے، جِس نے مندر مسجد کی دیکھ ریکھ کی، جِس نے ہندو مسلم کو ایکتا لڑی میں پرویا اور مُلک کے دُشمن انگریزوں کے خلاف کھڑا کیا، جِس کے خاص اور بڑے بڑے منصب اور عہدوں پر ہندو رہے، جِس نے آخیر سانس تک مُلک کی حفاظت کی اور لڑتے لڑتے شہید ہوئے وہ ہے حضرت ٹیپو سلطان رح، جنکا اِس مُلک پر بڑا احسان ہے، مگر آج افسوس ہوتا ہے کہ مُلک کی گھٹیا اور نیچ سیاست کا شہید ٹیپو سلطان بھی شکار ہو گئے، ایسے عظیم مجاہد آزادی کو بھی بدنام کرکے ہندو مُسلم کی تقسیم اور نفرت پھیلانے کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، مگر کوئی فِکر کی بات نہیں نفرت پھیلانے والے کامیاب نہیں ہونگے، ٹیپو سُلطان نے اِس مُلک کو بچانے اور ہندو مُسلم کو ایک کرکے انگریزوں کے خلاف کھڑا کیا ایسے ہی ہم کو ابھی نفرت پھیلانے والے کالے انگریزوں کے خلاف ایک ساتھ کھڑے رہنا ہے، اور مُلک بچانا ہے، ایسا پیارا پیغام مُلک کے مشہور معروف بیباک عالم صحافی حضرت مفتی محمد ھارون ندوی نے پاچورہ کے عظیم الشان اِجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا، اِس پروگرام کی صدارت ماہر تعلیم ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے فرمائی ، آپ نے بھی شہید ٹیپو سلطان رح کی زندگی پر تفصیلی بات کی اور مُلک میں تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں پر جم کر برسے ،ساتھ ہی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی ،اتحاد اتفاق ایکتا کا پیغام دیا ،ہزاروں کی بھیڑ مفتی محمد ھارون ندوی کو دیکھنے اور سننے کے لیے حاضر تھی

مولانا ابوالکلام آزاد چوک چاروں طرف سے اپنی کم دامنی کی شکایت کر رہا تھا ،اسٹیج پر برکھیڑی کے سرپنچ مولانا ارمان صاحب , جمیعت علماء کے صدر حافظ ظہور خان صاحب ، نصیر باغبان صاحب ، رسول سیٹھ صاحب ، اظہر خان ، مظہر پٹھان صاحب ، الطاف کهاٹک ، ذاکر قریشی ،سچن سومونشی کانگریس ،ڈاکٹر چودھری ، دھولیہ سے ایڈوکیٹ زبیر شیخ ، رفیق ممبر اور بھی کئی سیاسی سماجی تعلیمی اداروں کے ذمےدار موجود تھے ،

اِس پروگرام میں مفتی محمد ھارون ندوی کو اُنکی بیباک تقریروں

اور نڈر صحافت کو لیکر “فتح علی ٹیپو سلطان رح ایوارڈ” سے نوازا گیا ،اِس شاندار پروگرام کو ” لبيك فاونڈیشن ” نے سجایا تھا ، جِس میں زبیر کہاٹک ،شاکر شاہ، خلیل سید ، غفار سید ، نهال باغبان اور وارث علی فاونڈیشن کے جوانوں نے بھی بڑی محنت کی ،ساتھ ھی غوثیہ فاونڈیشن کی جانب سے بھی مفتی محمد ھارون ندوی کو ” قوم کا سچّا خادم” سپاس نامہ دیا گیا،

پاچورہ کی تاریخ میں یہ بڑا کامیاب پروگرام رہا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *