“ادارہ میسکو کی جانب سے جشنِ اردو “
ممبئی, 23 نومبر : ادارہ میسکو کی جانب سے آرسی ما ہم میونسپل اردو اسکول میں جشنِ یوم jاردو کی تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کی رہنمائی آرسی ماہم پورٹ فولیو کمیٹی کے چیر مین جناب سلمان کررمے، ایجوکیشن کو آرڈینیٹر ڈاکٹر یاسمین عثمانی اور ان کے اسٹاف نے انجام دی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی محترمہ الماس افروز محمد یوسف شیخ(سیکنڈری بی- او) ، جناب فرید احمد خان ( تاسیسی صدر اردو کارواں ) ، مہمان اعزازی میں آرسی ماہم پورٹ فولیو کمیٹی کے چیر مین جناب سلمان کردمے، جناب احسان سید(ایگزیکٹیوافسر)، جناب علی دلوی (اے -او) ،جناب ارشاد خان ( کمیٹی ممبر )،جناب زاہد شیخ (ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ),محترمہ زبیدہ خان (سیکنڈری انچارج)، وغیرہ شریک بزم تھے اور اسکول میں موجود تمام اساتذہ نے شرکت کی –
اس تقریب کی ابتداء قرآن پاک کی تلاوت اور دعا سے ہوئی- مہمانوں کے استقبال کے لئے آٹھویں اور نویں کی طلبہ نے بڑے ہی شاندار طریقے سے دعاۓ کلمات پیش کیا-
اس کے بعد مہمانوں کا پھولوں اور تحائف سے استقبال کیا گیا-
اس موقع پر نویں جماعت کے طالبات نے بہترین انداز میں علامہ اقبال اور انٹرویو کے درمیان ہوئ گفتگو کو اپنے انداز میں پیش کیا- ماں کا خواب پر بہترین ڈرامہ، اردو ہے میرا نام، زمینوں پر سجدے ، گروپ تقریر, اس کے علاوہ شبینہ ادیب کی خوبصورت نظم، وغیرہ جیسے کارکردگی کو طلبات نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا-
جناب فرید احمد خان نے بہت ہی بہترین انداز میں اپنا اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ”یوم اردو پر ہم سب کو اپنا احتساب کرنا چاہیے کہ ہم خود کتنے محب اردو ہیں اور اردو کے فروغ میں اپنا کیا کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے طلباء کو اردو ذریعہ تعلیم سے نمایاں مقام حاصل کرنے والے اہم افراد کے بارے میں با خبر کیا ۔جناب احسان سید نے اظہار تشکر پیش کیا اور پروگرام کا اختتام قومی ترانے سے ہوا –