دیوبند اسمبلی حلقہ سے مدنی خاندان کے مولانا عمیر مدنی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار نامزد


دیوبنــــد : ( پریس ریلیز) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین نے دیوبند اسمبلی حلقہ سے مدنی خاندان کے چشم وچراغ مولانا سید عمیر مدنی کو ٹکٹ دے کر ایک بڑا انتخابی داؤ چلا ہے ،
جس سے سماجوادی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے ۔

پیر کے روز لکھنؤ سے جاری فہرست میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین نے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ، جس میں جمعیة علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید محمود اسعد مدنی کے بھتیجے مولانا عمیر مدنی کو دیوبند سے ٹکٹ دیا ہے ، جو سماجوادی پارٹی کے لئے بڑا جھٹکا ہے ، مولانا عمیر مدنی جمعیة علماء ہند کے سابق قومی صدر فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے پوتے اور اتراکھنڈ کے سابق وزیر مولانا سید مسعود مدنی کے بیٹے ہیں اور جمعیة علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید محمود مدنی کے سگے بھتیجے ہیں ۔ اسدالدین اویسی نے دیوبند میں یہ ٹکٹ دے کر بڑا داؤ چلا ہے ۔

مولانا عمیر مدنی نے کہا کہ مسلمانوں اپنے قیادت کو مضبوط کرنے کے لیے مسلمانوں کو سیاسی میدان میں آکر انتخابات میں حصہ لینا ہوگا ، اسی وقت پسماندہ طبقات کو ان کے آئینی حقوق حاصل ہوسکیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *