اتناجھوٹ ٹیلی پرمپٹر بھی برداشت نہیں کر سکا، مودی کے وائرل ویڈیو پر راہل گاندھی نے کساطنز

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تازہ تقریر پر طنز کیا ہے۔ مودی نے پیر کو ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیوای ایف) کے داووس ایجنڈا سمٹ سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران وہ کچھ دیر رکے اور پھر ادھر ادھر دیکھنے لگے۔ تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے سب سے پوچھا کہ وہ ٹھیک سے سن رہے ہیں یا نہیں۔

بہت سے اپوزیشن لیڈران نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئےدعویٰ کیا کہ مودی کے سامنے موجود ٹیلی پرمپٹر نے جواب دے دیا ہے۔راہل گاندھی نے منگل کی صبح ایک ٹویٹ میں طنز کرتے ہوئے کہاکہ ایک ٹیلی پرمپٹر بھی اتنا جھوٹ برداشت نہیں کر سکتا۔ اپوزیشن کی طرف سے مودی پر اکثر جملے بازی کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔کانگریس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے پی ایم مودی کی تقریر کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ اہم اپوزیشن پارٹی کے علاوہ شیو سینا، سماج وادی پارٹی، عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس سمیت کئی پارٹیوں اور ان کے لیڈروں نے مودی کا مذاق اڑایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *