وزیراعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی معاملہ پر سپریم کورٹ میں آج سماعت


نئی دہلی: پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں چوک پر سوال اٹھانے والی عرضی پر جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ جمعرات کو متفق ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت سماعت کی درخواست کی۔منیندر سنگھ نے چہارشنبہ کو پنجاب کے بھٹنڈہ میں وزیر اعظم مودی کے سڑک کے ذریعے سفر کے دوران سیکورٹی چوک سے متعلق معاملے کو بہت ضروری بتاتے ہوئے اس سے متعلق عرضی پر جلد سماعت کرنے پر زور دیا۔ اس کے بعد بنچ نے اس معاملے کو جمعہ کو سماعت کے لیے درج کرلیا۔بنچ نے ’لایرس وائس‘ کی جانب سے دائر پٹیشن کی کاپی پنجاب حکومت کے وکیل کو دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی کل سماعت کرے گی۔ درخواست میں مستقبل میں وزیر اعظم کی سیکورٹی چوک سے بچنے کے لئے پورے واقعہ کی ’’موثر اور پیشہ ورانہ‘‘ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ

بھٹنڈہ کے ضلع جج کو سیکورٹی کی خلاف ورزی سے متعلق تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں لینے کی ہدایت کرے۔یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو پنجاب میں سیکورٹی کے مبینہ بڑے نقص کے بعد فیروز پور کیلئے اپنا دورہ لمحہ آخر میں منسوخ کردیا، جہاں تقریباً 43 ہزار کروڑ روپئے کے پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا جانا تھا۔ وزیراعظم نے صبح میں بھٹنڈا پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حسینی والا میں قومی یادگار شہیدان کو جانے والے تھے۔ خراب موسم کے سبب سڑک کا راستہاپنایا گیا۔ منزل سے تقریباً 30 کیلو میٹر دور جب قافلہ ایک فلائی اوور پر پہنچا تو پتہ چلا کہ وہاں بعض احتجاجیوں نے راستہ روک رکھا ہے۔ کانگریس نے وضاحت کی کہ فیروز پور میں کراؤڈ جمع نہیں ہوا۔ اس لئے سیکورٹی نقص کا بہانہ بناکر مودی فیروزپور ٹاؤن نہیں گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *