مودی کے نفرتی وائرس کو ختم کریں، ملک کو بچائیں: مفتی ہارون ندوی
مودی کے نفرتی وائرس کو ختم کریں، ملک کو بچائیں: مفتی ہارون ندوی
پونے میں جمعیۃ علماء کا%100 ووٹنگ مشن’کا کامیاب اجلاس
کونڈھوا ،پونے (شعیب قاری ادریس)
اس وقت بھی جمعیت نے اس پیارے ملک کو سفید فام قاتل انگریزوں سے بچایا تھا اور آج اس ملک کو سیاہ فام انگریزوں سے بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، انگریزوں نے ہندو مسلمانوں میں نفرت پھیلا کر حکومت کی، آج مودی بھی یہی گھٹیا طریقے سے نفرت پھیلا کر حکومت کر رہے ہیں۔ اور اس کا نفرت انگیز گروہ ملک کی ترقی کی بات نہیں کرتا، صرف ہندو مسلم مندر، مسجد، ہندستان،پاکستان بی جے پی اسی طرح کی مذموم سیاست اپنا رہی ہے جس کی وجہ سے اب ہم چاہتے ہیں کہ ملک کو بچانا ہے تو ہم سب کو متحد ہو کر اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا اور ووٹنگ کے حق کا صحیح استعمال کرنا ہو گا اور مودی وائرس کو ختم کرنا ہو گا، ایسا زوردار بیان جمعیۃ علماء جلگاؤں کے ضلع صدر اور کانگریس مہا وکاس اگھاڈی کے اسٹار پرچارک نے دیا۔ مفتی ہارون ندوی نے پونے میں ہونے والی اس میٹنگ میں مُلک کے حالات پر بیباک بات رکھی۔
جمعیۃ علماء پونے قاری ادریس صاحب اور جمعیت کی پوری ٹیم نے یہ پروگرام سجایا تھا، جس میں علاقے کے قائدین، سابق ایم ایل اے مہادیو بابر، مختلف تنظیموں کے عہدیداران اور مساجد کے اماموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بی جے پی کو بھگا کر ہی عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، فسادات اور ہندو مسلم نفرت سے بچایا جا سکتا ہے۔ مفتی ہارون ندوی نے ایک ماحول بنایا اور سب نے ہاتھ اٹھا کر عہد لیا کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں جمعیت کے سو فیصد ووٹنگ مشن میں حصہ لیں گے۔ بہت کامیاب، جلسہ کے صدر قاری ادریس صاحب نے کہا کہ ہم کسی سے پیسے لے کر یا کسی کے کہنے پر کام نہیں کر رہے بلکہ یہ موقع ہے مودی کو بھگانے کا، ملک کو بچانا ہم سب، اسی لیے دل سے کام کر رہے ہیں، آخر میں حافظ شعیب صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔