کرناٹک کالج کے طلباء اور حجاب کی حمایت میں سامنے آئیں پرینکا گاندھی
نئی دہلی:کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی بدھ کو کرناٹک میں کالج کے طلباء کی حمایت میں سامنے آئیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ لڑکیاں کیا لباس پہنیں گی یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور یہ حق آئین کے ذریعے محفوظ ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کرناٹک کے کچھ کالجوں میں مسلم لڑکیوں پر کلاس میںحجاب پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کر کے لکھاکہ چاہے وہ بکنی ہو،گھونگھٹ ہو، جینس ہو یا حجاب، یہ عورت کا حق ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہے۔ اس حق کو ہندوستانی آئین نے تحفظ فراہم کیا ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنا بند کریں۔گزشتہ ہفتے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھی کلاس روم میں طالبات کے حجاب پہننے کے حق کی حمایت میں ٹویٹ کیا تھاکہ طلبہ کو ان کی تعلیم کے راستے میں حجاب لا کر، ہندوستان کی بیٹیوں کا مستقبل چھین رہے ہیں۔ ماں سرسوتی سبھی کو علم دیتی ہے۔وہ بھیدبھاؤنہیں کرتی۔گزشتہ چند ہفتوں میں کالج کی لڑکیوں کے کلاس روم میں حجاب پہننے کے حق کے خلاف چونکا دینے والے مظاہرے کرناٹک کے اڈوپی، چکمگلورو اور منڈیا اضلاع کے کئی شہروں میں سامنے آئے ہیں۔