نامورشاعرمنوررانا کی بیٹی کوکانگریس نے دیا ٹکٹ

نئی دہلی : اترپردیش اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس نے مزید 6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان 6 امیدواروں میں 3 خواتین شامل ہیں۔ تازہ فہرست میں مشہور و معروف شاعر منوررانا کی بیٹی عروشا رانا کا نام بھی ہے جنھوں نے حال ہی میں اناؤ نشست سے بطور آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔

کانگریس نے انھیں پوروا حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اتر پردیش میں 10 فروری سے 7 مرحلوں میں پولنگ ہوگی اور 10 مارچ کو نتائج جاری کردئیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *